نواز شریف کو جیل بھیجنے کافیصلہ عدالت نے دیا ہے، یوسف رضا گیلانی

نواز شریف کو جیل بھیجنے کافیصلہ عدالت نے دیا ہے، یوسف رضا گیلانی
کیپشن: Image Source: PPP Official Twitter Account

ملتان:پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نواز شریف کو جیل بھیجنے کافیصلہ عدالت نے دیا ہے اس  پر کوئی مداخلت نہیں کر سکتا۔


تفصیلات کے مطابق، میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا جو عام آدمی کو متاثر کرے گا، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کی تمام جماعتیں اس پر اپنا لائل عمل بنا رہی ہیں۔


یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ ہم مہنگائی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چئیرمین شپ پر جب ن لیگ بات کرے گی تو جواب بھی مل جائے گا۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت کی کارکردگی سے کوئی بھی مطمئن نہیں ہے۔