احسن خان ہمیشہ دوسروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، شائستہ لودھی

احسن خان ہمیشہ دوسروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، شائستہ لودھی

اسلام آباد :اداکارہ اور میزبان شائستہ لودھی نے احسن خان کے شو میں شرکت کو باعث خوشی قرار دے دیا۔

شائستہ لودھی نے احسن خان کے شو میں شرکت کے دوران بات کرتے ہوئے کہاکہ انہیں احسن خان کے کسی بھی شو میں آنا اچھا لگتا ہے کیونکہ وہ ایک نہایت اچھے دل اور مثبت سوچ رکھنے والے انسان ہیں.

ان جیسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں جو ہر ایک کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ہمیشہ آگے ہوتے ہیں۔