مصطفیٰ کاظمی نے عراق کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا

مصطفیٰ کاظمی نے عراق کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا

بغداد: عراق میں مصطفیٰ کاظمی نے ملک کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عراق میں طویل سیاسی بحران اور کئی ماہ سے جاری سیاسی ڈیڈ لاک کے خاتمے کے بعد مصطفیٰ کاظمی نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعظم کو اس وقت معاشی بحران، کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور ملک میں پھر سے شروع ہونے والے مظاہروں کا سامنا ہے۔

عراق میں قانون سازوں نے کورونا وائرس کے خدشہ کے تحت سماجی فاصلے کا اصول اپنے ہوئے پارلیمان میں ماسک اور دستانے پہن کر حق رائے دہی استعمال کیا۔