اداکارہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کی وائرل تصویر پر تبصرے

اداکارہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کی وائرل تصویر پر تبصرے

اسلام آباد: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار اور حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے منظر صہبائی کی اہلیہ ثمینہ احمد کے ساتھ پیار بھری تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تو مداحوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کئے ۔ 

تصویر میں ثمینہ احمد اور منظر صہبائی ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے، لبوں پر خوبصورت مسکراہٹ سجائے ساتھ بیٹھے ہیں۔منظر اور ثمینہ کی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ان کے مداحوں نے اس خوبصورت اور باوقار جوڑی کے لیے نیک خواہشات پر مبنی پیغامات دیے۔