عالمی وبا سے پاکستان میں مزید 140 اموات، ہزار 298 نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا سے پاکستان میں مزید 140 اموات، ہزار 298 نئے کیسز رپورٹ
کیپشن: عالمی وبا سے پاکستان میں مزید 140 اموات، ہزار 298 نئے کیسز رپورٹ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری، پاکستان میں مزید 140 اموات اور 4 ہزار 298 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 677 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار 31 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹےمیں 44 ہزار 846 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.58 فیصد رہی۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 151 ہے اور 7 لاکھ 33 ہزار 62 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار809 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 691، خیبرپختونخوا 3 ہزار 497، اسلام آباد 699، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 240 اور آزاد کشمیر میں 497 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 77 ہزار 65، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 21 ہزار728، پنجاب 3 لاکھ 12 ہزار 522، سندھ 2 لاکھ 88 ہزار680، بلوچستان 22 ہزار900، آزاد کشمیر17 ہزار583 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 355 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔