امریکہ کی پاکستان سے متعلق نئی منصوبہ بندی کیا ہے ؟اوریا مقبول کے اہم انکشافات

Orya Maqbool Alert Joe Biden,Afghan Peace Process,PMIK,Imran Khan

 لاہور:   معروف تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ امریکہ ایک دفعہ پھر پاکستان سے ڈو مور کے اور بھی مطالبات کرنےجارہا ہے۔ امریکہ نے کئی سال افغان طالبان کے ساتھ جنگ جارہی رکھی جس میں پاکستان نے ہمیشہ امن کیلئے اہم کردار ادا کیا ،اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکی انتظامیہ پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ دوبارہ کرے گی ۔

اوریا مقبول جان نے نیو نیوز کے پروگرام حرف راز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک وقت میں اسرائیل نے عراق کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی تھی۔ امریکی تھنک ٹینک ابھی  یہ چاہتا ہے کہ ان کی فوج افغانستان میں ہی رہے ، تاکہ ان کا بلین ڈالر کا نقصان نہ ہو۔

دوسری طرف امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی حکومت کے 100دن پورے ہونے پرپاکستانی امریکن طاہر جاوید ودیگر ڈیموکریٹک رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاتھا کہ افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں پاکستان کا کردار اہم ہے اور مستقبل میں بھی اہم ہوگا۔

امریکی صدر بائیڈن کا کہنا تھا پاکستان نے بہت سے وعدے پورے کیے،اور ہم بھی پاکستان کیساتھ کیے گئے آئندہ وعدے پورے کرینگے۔

دوسری طرف  امریکی جنگی طیاروں نے افغان فورسز کی معاونت کیلئے لشکر گاہ میں شدید بمباری کی اور طالبان کو شہر کی طرف پیش قدمی سے روک دیا،چند علاقوں پر دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا جبکہ طالبان نے صوبہ بغلان کے ضلع برکا پرقبضہ کرلیا ہے امریکی فوج کے انخلا کے ساتھ افغانستان کے حالات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ یہ حالات امریکی فورسز خراب کر رہی ہیں ۔

دریں اثناء صوبہ بغلان میں افغان فورسز کی کارروائی میں ڈویژنل کمانڈرقاری احسان اللہ اور ضلع سربراہ قاری ماجد سمیت 5طالبان جاں بحق،9زخمی ہوگئے۔طالبان عسکریت پسندوں نے رپورٹس پر تاحال ردعمل نہیں دیا۔