ماہرہ خان بھارتی ڈرامہ سیریز میں نظر آئیں گی

ماہرہ خان بھارتی ڈرامہ سیریز میں نظر آئیں گی
سورس: file photo

ممبئی، پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھارتی چینل زی ٹی وی کی ڈرامہ سیریز میں جلوہ افروز ہوں گی۔ 

بھارتی چینل زی ٹی وی انتظامیہ کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان زی چینل کی آںے والی نئی ڈرامہ سیریز ’’یار جولاہے‘‘ میں نظر آئیں گی، ڈرامہ سیریز 12 اقساط پر مشتمل ہے اور پہلی قسط 15 مئی کو ٹاٹا اسکائی تھیٹر میں پیش کی جائے گی جس میں ماہرہ خان پاکستانی شاعر احمد ندیم قاسمی کا کلام پڑھیں گی، ڈرامہ سیریز میں مختلف شاعروں کی نظمیں پڑھ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان بھارت میں آخری مرتبہ شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ میں نظر آئیں تھیں جب کہ گزشتہ چند سالوں سے مودی حکومت کی انتہاپسندی اور پاکستان نفرت کے باعث پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔