اداکارہ شلپاسیٹھی کا " پری وار " کورونا وائرس کا شکار ہوگیا

اداکارہ شلپاسیٹھی کا
سورس:   file photo

ممبئی،بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے اہل خانہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ادکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اہل خانہ کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

  اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ گزشتہ 10 دن ہمارے اہل خانہ کے لیے خاصے مشکل رہے ہیں، میرے ساس سسر سمیت سمیشا (بہن )ویان ( بیٹا )میری والدہ اور راج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ گھر کے کمروں میں ہی آئسولیشن میں ہیں اور ڈاکٹرز کے مشورے پر عمل پیرا ہیں۔شلپا شیٹی نے کہا کہ کچھ اسٹاف ممبر کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جنہیں طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ تمام افراد صحتیابی کی جانب گامزن ہیں جب کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔شلپا نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو تعاون پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا کو سنجیدہ لینے پر بھی زور دیا۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور حال ہی میں دیپیکا پڈوکون کا گھرانہ بھی کورونا کا شکار ہوچکا ہے۔