بھارتی انڈرورلڈڈان " چھوٹا راجن " کی کورونا وائرس سے موت ،سچ یا جھوٹ

بھارتی انڈرورلڈڈان
سورس: file photo

نئی دہلی،بھارت کے انڈر ورلڈ ڈان" چھوٹا راجن " کے کورونا سے انتقال کی افواہیں زیر گردش ہیں تاہم ہسپتال ذرائع نے ان خبروں کی تردید کردی ۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز چھوٹا راجن کی کورونا سے موت کی خبریں سامنے آئی تھیں اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ خبر بھارت میں پھیل گئی تھی۔

تاہم اب حکام نے انڈر ورلڈ ڈان کی موت کی خبر کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) نئی دہلی نے بتایا کہ چھوٹا راجن زندہ ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ایمز کے مطابق 61 سالہ چھوٹا راجن میں کورونا علامات کے بعد ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا جس پر انہیں 26 اپریل کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال حکام نے بتایا کہ چھوٹا راجن عارضہ قلب سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ چھوٹا راجن کو 2015 میں بالی سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت سے دلی کے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔