رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس ، سماعت 21 مئی تک ملتوی

 رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس ، سماعت 21 مئی تک ملتوی

لاہور:   وفاقی وزیر داخلہ پر رانا ثناءاللہ سمیت دیگر  کیخلاف منشیات برآمدگی کیس میں تاحال فرد جرم عائد نہ ہوسکی،  عدالت نے سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی   انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں  وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف  منشیات برآمدگی کیس  کی سماعت ہوئی۔رانا ثناءاللہ کی مستقل حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی گئی، عدالت نے حاضری معافی درخواست پر اے این ایف کو نوٹس جاری کر دیا ۔بریت درخواست پر سرکاری وکیل نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ۔ عدالت نے سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ سابقہ دورِ حکومت میں رانا ثناءاللہ سمیت پانچ  ملزمان پر پندرہ کلو منشیات کا مقدمہ اے این ایف نے درج کیا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف  انسداد منشیات کی خصوصی عدالت لاہور  میں منشیات برآمدگی کیس  کی سماعت،،رانا ثناءاللہ سمیت پانچ  ملزمان پر پندرہ کلو منشیات کا مقدمہ اے این ایف نے درج کیا تھا ۔  وفاقی وزیر داخلہ پر رانا ثناءاللہ سمیت دیگر پر تاحال فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔رانا ثناءاللہ کی مستقل حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی گئی۔ حاضری معافی درخواست پر اے این ایف کو نوٹس جاری۔بریت درخواست پر سرکاری وکیل کے دلائل مکمل ۔ عدالت نے سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی 

مصنف کے بارے میں