سینئر لیگی رہنما اسحاق ڈار کا پاکستان واپسی کا عندیہ

سینئر لیگی رہنما اسحاق ڈار کا پاکستان واپسی کا عندیہ

لندن: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے جلد پاکستان واپسی کا عندیہ دے دیا، کہتے ہیں کوشش ہے ڈالر 160 تک لائیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا  کہ  ملکی معشیت کی بہتری کے لیے لندن سے حکومت کو مشورے دے رہا ہوں،  بہت جلد واپس پاکستان واپس جا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ  ہم نے جب حکومت چھوڑی تو  پی ٹی آئی کو ایک مستحکم معیشت دی تھی لیکن پی ٹی آئی نے اپنی نااہلی سے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دیا، ن لیگ کے دور میں پاکستان کی معیشت بلند ترین سطح پر تھی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری حکومت مسائل پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ پلک جھپکتے ہی سب ٹھیک ہوجائے، ہمارا مقصد مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے، کوشش ہو گی ڈالر کو 160 تک لائیں۔

مصنف کے بارے میں