کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد

کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد

بیونس آئرس: ارجنٹینا میں  کرپٹو کرنسی اور اس سے متعلق ہر قسم کے لین دین پر پابندی عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق ارجنٹینا کے مرکزی بینک کی جانب سے   تمام مالیاتی اداروں کو کرپٹو کرنسی اور اثاثوں سے متعلق تمام لین دین روکنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔

بینکو سینٹرل ریپبلک آف ارجنٹینا (بی سی آر اے) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  تمام بینک اور مالیاتی اداروں کو  اپنے کلائنٹس کو ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق آفرز دینے سے روک دیا گیا ہے  جبکہ بینک بھی صارفین کو کرپٹو کرنسی میں لین دین کی خدمات فراہم نہیں کرسکتے کیوں کہ انہیں مرکزی بینک کی جانب سے ریگولیٹ نہیں کیا گیا۔

اعلامیہ میں مزید  کہا گیا کہ کرپٹو کرنسی کی لین دین پر پابندی کا اطلاق ان تمام اثاثوں پر بھی ہو گا جن کے ریٹرنز کا تعین کرپٹو کرنسیوں میں ہونے والے تغیرات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی ارجنٹینا کے بینکوں نے دنیا بھر میں بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اپنے پلیٹ فارم پر ان کی خرید و فروخت کا آپشن شامل کیا تھا۔تاہم اس کے بعد ہی  ارجنٹینا  کے مرکزی بینک نے   کرپٹو کرنسی کے لین دین پر پابندی  کا اعلان کر دیا۔

مصنف کے بارے میں