سری لنکا میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ

سری لنکا میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ

کولمبو: سری لنکا کے  صدر گوتابایا راجا پکسا نے ایک بارپھر ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں معاشی حالات مزید بگڑنے کے بعد  صدر کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا جس کے بعد صدر راجا پکسا نے ایک بارپھر ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا ہے۔صدر کی جانب سے سیکورٹی فورسز کو   مظاہرین کو طاقت کے ذریعے قابو کرنے کے  اختیارات دیدئیے گئے ہیں۔

سری لنکا میں حالیہ ایمرجنسی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم اس سے قبل لگائی گئی ایمرجنسی میں صدر کو فوج تعینات کرنے، شہریوں کو بغیر وجہ بتائے گرفتارکرنے اوراحتجاج کو ختم کرنے کے اختیارات دئیے گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں