سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کی پہلی امدادی کھیپ افغانستان پہنچ گئی

سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کی پہلی امدادی کھیپ افغانستان پہنچ گئی

اسلام آباد: افغان سیلاب متاثرین  کیلئے پاکستان کی جانب سے پہلی امدادی کھیپ افغانستان پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ سیلاب سے  متاثرہ افغان عوام سے اس مشکل گھڑی میں اظہار ہمدردی کرتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے)  کو فوری طور پر ریلیف کا سامان روانہ کرنے کی ہدایت دی۔ ان ہدایات کی روشنی میں این ڈی ایم اے نے سیلاب سے متاثرہ افغان عوام کے لیے فیملی ٹینٹ،  آٹا،  چاول اور  چینی پر مشتمل امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان ائیر فورس کے  C-130طیارے کے ذریعے مزار شریف کے لیے روانہ کی۔ جبکہ دوسری کھیپ بھی جلد روانہ کی جائے گی ۔ریلیف کا سامان افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے روانہ کیا.

مصنف کے بارے میں