افغان سپریم لیڈر کا خواتین کیلئے نیا حکم نامہ جاری 

افغان سپریم لیڈر کا خواتین کیلئے نیا حکم نامہ جاری 

کابل:افغانستان میں طالبان سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے خواتین کو مکمل برقع پہننے کا حکم دے دیا۔

 طالبان سپریم لیڈر نے حکم جاری کیا ہے کہ خواتین عوامی مقامات پر سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع پہنیں۔ملا ہیبت اللہ اخوانذادہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  جو لڑکیاں کم عمر ہیں، انہیں آنکھوں کے سوا چہرہ مکمل طور پر ڈھکنا لازمی ہے کیونکہ یہی روایتی اور باعزت طریقہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اگر کسی خاتون کا گھر سے باہر کوئی ضروری کام نہیں ہے تو ان کے لیے گھر میں رہنا ہی بہتر ہے، دارالحکومت کابل میں منعقدہ ایک تقريب میں مذکورہ حکم نامہ جاری کیا گیا۔ اس کے مسودے کے تحت عورتوں کو چادر اوڑھنی چاہیے، جو روایات کے مطابق ہے اور احترام کا تقاضہ کرتی ہے۔

طالبان کی متعلقہ وزارت نے حکم نامے کی تفصیلات بیان کرتے وقت کہا کہ اس پر عملدرآمد نا کرنے کی صورت میں خواتین کے والد یا قریبی رشتہ دار کو پکڑا اور قید کیا جا سکتا ہے۔ اگر وہ سرکاری ملازمت کرتے ہیں، تو انہیں نوکری سے فارغ بھی کیا جا سکتا ہے۔