پیپلزپارٹی نےحمزہ ، شہباز شریف کو بڑی مشکل میں ڈال دیا 

پیپلزپارٹی نےحمزہ ، شہباز شریف کو بڑی مشکل میں ڈال دیا 

لاہور:اپوزیشن اتحاد کے بعد وجود میں آنے والی شہباز حکومت ایک دفعہ پھر بڑی مشکل میں پھنس گئی ،جو وعدے کیے تھے اب نبھانے پڑیں گے ،پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب میں بھی ن لیگ  سے 3 وزارتیں مانگ لیں ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کا وفد وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے،پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کا عہدہ نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب میں 3 وزارتیں، 2 معاون خصوصی اور چیئرمین شپ مانگ لی۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی، راجہ پرویز اشرف، یوسف رضاگیلانی، قمرزمان کائرہ، علی حیدر گیلانی اور حسن مرتضیٰ شامل تھے،ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں پارٹیز ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے قائدین میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ملاقات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پاور شیئرنگ کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہیں، ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کےآئینی عہدوں سے دستبردار ہو گئی ہے،ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق پیپلزپارٹی نے پنجاب میں 2 سے زائد معاون خصوصی، قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ سمیت 2 پارلیمانی سیکریٹریز کے عہدے بھی مانگ لیے ہیں۔