عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گجر منی لانڈرنگ انکوائری میں اہم پیش رفت 

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گجر منی لانڈرنگ انکوائری میں اہم پیش رفت 
سورس: File

لاہور : سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح بی بی کے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ انکوائری اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ فرحت شہزادی اور احسن جمیل گجر نے 10 مئی کو پاکستان آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق فرح گجر اور احسن جمیل نے نیب کا دائرہ اختیار چیلنچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں  لیگل ٹیم سے مشاورت مکمل کر لی ہے ۔ فرح بی بی کے وکیل کا کہنا ہے کہ  احسن جمیل جب ضلع کونسل تھی س وقت فرحت شہزادی کی شادی ہی نہیں ہوئی تھی۔ 

فرح بی بی کا مزید کہنا تھا کہ نام غلط استعمال کرنے پر عطا تارڑ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کر رہے ہیں ۔ نیب پرائیویٹ لوگوں کیخلاف انکوائری نہیں کر سکتا, فرحت پبلک آفس ہولڈ نہیں کرتیں۔ نیب کی چاروں پریس ریلیز ایک دوسرے سے مماثلت نہیں رکھتیں۔  

دوسری طرف نیب لاہور کا کہنا ہے کہ فرح خان کا کیس نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ۔ نیب کسی بھی پبلک آفس ہولڈر یا اسکے اہلخانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوئری کا آغاز کر سکتا ہے ۔ فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر 1997سے 1999 تک ضلع کونسل گوجرانولہ کے چئیرمین رہے ۔ 

نیب کے مطابق سابق عہدے دار یا انکے اہلخانہ کیخلاف کرپشن و مالی بدعنوانی کی شکایات نیب کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔ نیب فرح خان کیس کی شفاف انداز مین تحقیقات کرے گا۔ نیب ہیڈ کوارٹرزکی جانب سے این اے او -1999 اور  آملہ ایکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے فرح خان ک8خلاف انکوائری نیب لاہور کو ریفر کی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں