میری حکومت گرانے کے لیے میڈیا نے امریکا سے پیسہ لیا: عمران خان  کا الزام

میری حکومت گرانے کے لیے میڈیا نے امریکا سے پیسہ لیا: عمران خان  کا الزام
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ سے اچھے تعلقات تھے۔ میں پاکستانیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ امریکا کے خلاف ہوں اور نہ ہی یورپ کے خلاف ہوں۔ عمران خان نے الزام لگایا کہ میڈیا نے میری حکومت گرانے کیلئے امریکا سے پیسہ لیا۔

اوورسیز پاکستانیوں سے آن لائن خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ امریکا سے میرے خلاف سازش شروع ہوئی ۔ افغانستان میں ہم نے روس کے خلاف امریکا کا ساتھ دیا ۔ میں چاہتا تھا روس سے اچھے تعلقات ہوں ۔ بھارت روس سے سستا تیل خریدنے میں کامیاب ہوگیا پاکستان کو سستا تیل اور گندم ملتی تو عوام کو فائدہ ہوتا۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ جولائی میں سمجھ گیا تھا کہ میرے خلاف کچھ ہونے والا ہے۔ پھر مارچ میں امریکا میں ہمارے سفیرکو دھمکی دی گئی اور اگلے دن تحریک عدم اعتماد آگئی ۔ 

مصنف کے بارے میں