سزا دینے سے روکیں ، تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے خلاف پھر عدالت پہنچ گئی 

سزا دینے سے روکیں ، تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے خلاف پھر عدالت پہنچ گئی 
سورس: File

اسلام آباد: فارن فنڈنگ کیس اورعمران خان کی طرف سے توہین الیکشن کمیشن پر فیصلوں کے خوف پر تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف ایک اور قدم اٹھا لیا ہے۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے عدلیہ کے متوازی اختیارات اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق وکیل دانیال کھوکھر کی جانب سے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔  الیکشن کمیشن کو عدالتوں جیسے اختیارات دیتی الیکشن ایکٹ کی 3دفعات کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کا توہین پر سزا دینے اور ڈائریکشن جاری کرنے کا اختیار کالعدم قرار دیا جائے۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ2017کی سیکشن چار، نو اور دس کالعدم قرار دی جائیں۔ الیکشن کمیشن کا مکمل انصاف کیلئے کوئی بھی آرڈر جاری کرنے کا اختیار بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ  ملک میں پانچ آئینی ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ موجود ہے ۔کوئی اور ریاستی ادارہ آئینی عدالتوں کی برابر ی نہیں کر سکتا۔

درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن سے تنخواہوں اور مراعات کی تفصیل بھی طلب کی جائے۔ الیکشن کمیشن کی تنخواہیں آئینی عدالتوں کے برابر ہوں تو غیر قانونی قرار دی جائیں۔ درخواست پر فیصلے تک الیکشن کمیشن کو عدالتی اختیارات کے استعمال سے روکا جائے۔ 

مصنف کے بارے میں