لانگ مار چ سے قبل ہی عمران خان کا ایک اور ناقابل یقین فیصلہ 

لانگ مار چ سے قبل ہی عمران خان کا ایک اور ناقابل یقین فیصلہ 

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماعلی نواز اعوان نے لانگ مار چ سے قبل بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اسی ماہ بی ایم ڈبلیو کار واپس کر دینگے ۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ استحقاق ہونے کے باوجود سابق وزیر اعظم عمران خان بی ایم ڈبلیو کار بھی واپس کردینگے ،اس بات کا علم سب کو ہونا چاہیے کہ جو بھی وزیر اعظم اپنے عہدے سے علیحدہ ہوتا ہے ایک بلٹ پروف کار ان کو مل جاتی ہے ایک سال کیلئے اور عمران خان نے بھی ایسا ہی کچھ کیا لیکن اب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ یہ کار بھی واپس کردینگے کیونکہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کیلئے خود ایک بلٹ پروف گاڑی کا انتظام کرینگے تاکہ جلسے جلوسوں کیلئے وہ استعمال ہو سکے ۔

انہوں نے کہا کچھ باتیں ایسی ہیں جو عمران خان20 مئی کے بعد ہی اعلان کرینگے ،یہ وہ ہی حکومت ہے جو عمران خان کے دور حکومت میں مہنگائی کے لیے عوام کو سڑکوں پر لانے کی ناکام کوششیں کر تی رہی اور اب خود عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل رہی ہے ۔

علی نواز اعوان نے کہا ڈالر ہر گزرتے دن کیساتھ مہنگا ہو تا جا رہا ہے ،دالیں ،آٹا ،گھی ،تیل کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں ،عام آدمی کی وہ تمام گھریلو چیزیں ان کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں جو وہ روزانہ کے معمول میں استعمال کرتے تھے ۔