نواز شریف لندن میں بھی 3 مہنگی گاڑیوں کے مالک؟  تحقیقات شروع

نواز شریف لندن میں بھی 3 مہنگی گاڑیوں کے مالک؟  تحقیقات شروع

لندن:   مسلم لیگ ن کے قائد  اور سابق وزیراعظم نواز  شریف کے نام پر لندن میں نامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکروالیں۔

نواز شریف کے لندن آفس نے ایک  اعلامیے میں کہا ہےکہ سابق وزیراعظم نواز  شریف کے نام پر لندن میں نامعلوم افراد کی طرف سے رجسٹرڈ تین گاڑیوں کے معاملے کی سٹی آف لندن پولیس نے  حقیقات شروع کردی ہے، اعلامیے کے مطابق اس کا  مقصد جرائم کرکے ان کا تعلق نواز شریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے۔

لندن آفس کے ترجمان کا کہنا ہے  کہ گاڑیاں نواز شریف کے نام پر رجسٹر کروانے کا مقصد جرائم کرکے ان کا تعلق نواز شریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے، نواز شریف کے نام پر رجسٹر گاڑیوں کو دہشت گردی، دھوکا دہی اور مجرمانہ کارروائیوں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔