مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی

مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی

سوات :  مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

 
پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقے کیمارئی میں بدقسمت کوچ بنوڑی سے مینگورہ شہر جا رہی تھی کہ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوئے ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر کبل ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔