خاتون کے ہاتھ نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا ،جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

خاتون کے ہاتھ نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا ،جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

نیویارک: گزشتہ روز سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ دنوں وکی نامی ایک خاتون صارف نے اپنے ہاتھ کی ایسی تصویر پوسٹ کر دی جس نے صارفین کو بوکھلا کر رکھ دیا۔ وکی نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ میں نے ابھی اپنے ناخنوں کی آرائش کی ہے۔ اس میں قابل ذکر چیز ناخنوں کی آرائش نہیں تھی بلکہ صارفین کو اس چیز نے پریشان کر دیا کہ اس کے ہاتھ میں صرف چار انگلیاں تھیں، ایک انگوٹھا اور تین انگلیاں۔ وکی کی یہ ٹویٹ اس قدر پھیل گئی کہ چند گھنٹوں میں اسے 3700صارفین نے ری ٹویٹ کیا۔

تاہم جلد ہی دیگر لڑکیاں وکی کی چالاکی کو بھانپ گئیں اور انہوں نے بھی اپنے خوبصورتی سے تراشے گئے ناخنوں کی تصاویر شیئر کرنی شروع کر دیں اور ان کی انگلیاں بھی چار ہی تھیں۔ بالآخر کچھ دیر بعد وکی نے اس راز سے پردہ اٹھا کر صارفین کی مشکل آسان کر دی۔ اس نے بتایا کہ میرے ہاتھ کی انگلیاں پوری پانچ ہیں۔ میں نے اپنی شہادت کی انگلی باقی انگلیوں کے نیچے چھپا رکھی تھی۔ میں نے یہ تصویر اپنے دوستوں کو تنگ کرنے کے لیے پوسٹ کی تھی۔