خاتون 430 کروڑ روپے کی لاٹری جیت گئی لیکن جب پیسے وصول کرنے پہنچی تو ہاتھ میں ایسی چیز پکڑادی گئی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

خاتون 430 کروڑ روپے کی لاٹری جیت گئی لیکن جب پیسے وصول کرنے پہنچی تو ہاتھ میں ایسی چیز پکڑادی گئی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

نیویارک: امریکی خاتون کو زندگی کی سب سے بڑی خوشی اس وقت ملی جب اسے پتہ چلا کہ وہ 430کروڑ رقپے جیت چکی ہے۔ لیکن ا سکی خوش کچھ زیادہ دیر نہ رہ سکی کیونکہ جب وہ پیسے لینے گئی تو اسے بتایا گیا کہ یہ مشین کی خرابی تھی اور وہ کچھ بھی نہیں جیتی۔تفصیلات کے مطابق قطرینہ بُکمین نامی لڑکی کوئنز کے ایک کیسینو میں ایک مشین پر جوا کھیل رہی تھی جہاں مشین نے اسے بتایا کہ وہ 42,949,672ڈالرز جیت چکی ہے۔
”میں اپنی خوشی بیان نہیں کرسکتی اور مجھے ایسے لگا کہ میرا جسم خوشی سے شل ہوگیا ہے۔‘اس کا کہنا ہے کہ اگلے دن جب وہ رقم وصول کرنے پہنچی تو اسے بتایا گیا کہ مشین کی خرابی کی وجہ وہ کچھ نہیں جیتی۔”مجھے بتایا گیا کہ اس کیسینو کی مشینیں خراب ہونے کی صورت میں کوئی رقم نہیں دی جاتی۔یہ سن کر میرا دل غم سے ڈوب گیا اور میری ساری خوشی ختم ہوگئی۔“لڑکی کا غم غلط کرنے کے لئے کیسینو انتظامیہ نے اسے مفت کھانے کی آفر تھما دی۔
نیویارک سٹیٹ گیمنگ کمیشن کا کہنا ہے کہ مشین کی خرابی کی وجہ سے ایسا ہوا اور قانونی طور پر یہ خاتون2.25ڈالرز جیتی تھی۔مشین کی خرابی کی وجہ سے اسے فوری طور پر فلور سے ہٹا لیاگیااور ٹھیک ہونے پر واپس رکھ دیاگیا ہے۔