ایس ایم ایزکو قرضوں کی فراہمی میں اضافہ

ایس ایم ایزکو قرضوں کی فراہمی میں اضافہ

اسلام آباد: رواں سال 2016ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں دوسری سہ ماہی کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں ( ایس ایم ایز) کو فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں 5 فیصد جبکہ سال 2015ء کے مقابلہ میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق مارچ 2016ء کے اختتام تک ایس ایم ایز کے شعبہ کو جاری کئے گئے قرضوں کا حیجم 283.58 ارب روپے تھا جو 30 جون 2016ء تک 297.52 ارب روپے تک بڑھ گیا اس طرح پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران جاری کردہ قرضہ جات کی شرح میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے

جبکہ 30 جون 2015ء کو ایس ایم ایز کے شعبہ کو 260.78 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے تھے اس طرح سال 2015ء کی دوسری سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران قرضوں کے اجراء کی شرح میں 14 فیصد کا خوشگوار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایس ایم ایز کو ورکنگ کیپٹل کی مد میں جاری کئے گئے مجموعی قرضوں میں سے 66 فیصد قرضہ جات فراہم کئے گئے ہیں جبکہ فکسڈ انویسٹمنٹ اور ٹریڈ فنانسنگ کے تحت مجموعی قرضوں کا 23 فیصد اور 11 فیصد حصہ جاری کیا گیا ہے۔ ایس ایم ایز کا شعبہ ملکی برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے جس کے لئے شعبہ کے مالیاتی مسائل کا خاتمہ ضروری ہے۔