حوثی باغیوں مکہ معظمہ پر میزائل حملہ اور دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں،امام کعبہ

حوثی باغیوں مکہ معظمہ پر میزائل حملہ اور دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں،امام کعبہ

ریاض:امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر خالد الغامدی نے یمن کے حوثی باغیوں کو مقدس مقامات پرحملوں کی مذمت کی ہے۔عرب ذراؤ ابلاغ کے مطابق اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جس طرح فلسطین میں قابض یہودی مسجد اقصیٰ کی آئے روز بے حرمتی کرتے اور مقدس مقامات کی توڑْپھوڑ کرکے اسلام دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہیں،

اسی طرح یمن کے حوثی باغیوں مکہ معظمہ پر میزائل حملہ اور دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ انہوں نے عالم اسلام سے دہشتگردی کے خلاف اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور حرمین شریفین کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے خلاف مل کر لڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔واضح رہے کہ حال ہی میں یمن کے حوثی باغیوں نے مکہ معظمہ پر بیلسٹک میزائل حملے کی سازش کی تھی تاہم سعودی عرب کے میزائل ڈیفنس سسٹم نے حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا تھا۔ مکہ پرمیزائل حملے کے بعد عالم اسلام کی طرف سے حوثیوں کی مذمت اور سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے۔