وہیل مچھلی کی قے نے مچھیرے کو کروڑ پتی بنا دیا

وہیل مچھلی کی قے نے مچھیرے کو کروڑ پتی بنا دیا

مسقط: کہتے ہیں جب قسمت مہربان ہوتی ہے تو چھپر پھاڑ کے مل جاتا ہے ۔ایسا ہی کچھ ہوا عمانی ماہی گیر کے ساتھ ، گزشتہ روز عمانی ماہی گیر نے وہیل مچھلی کے پیٹ سے نکلا ہو ا ایک سیال مادہ جسے حرف عام میں ” وہیل مچھلی کی قے “ کہتے ہیں دکھائی دیا بس پھر کیا تھا ماہی گیر نے اسے سمندری پانی سے نکال لیا ۔ یہ مہنگا ترین مادہ تھا جو اکثر پرفیوم کی مصنوعات تیار کرنے میں استعمال ہو تاہے ۔

موہی گیر کو اس کی قیمت ایک ملین عمانی ریا ل یا 9.5ملین درہم ملی ۔ عمانی ماہی گیر السینائی کا کہناہے کہ اسے پہلے پہل اس شے کے 10,000ریال فی کلو کی پیشکش ہوئی تھی لیکن اس نے نہیں دیا مگر جب اسے اچھی پیشکش ہوئی تو اس نے اسے بیچ دیا۔ اب وہ اپنا پیشہ بدلے گا۔ پچھلے بیس سال سے ایک اچھے لمحے کا انتظار تھا جو اللہ نے اسے عطاء کر دیا ہے ۔ واضع رہے کہ یہ مادہ بین الاقوامی مارکیٹ میں لاکھوں ڈالر میں بکے گا۔