کیا آپ عجیب اور خوفناک کیک کھانا پسند کریں گے

خاتون کے مطابق کیک اندرونی طور پر ونیلا اور سوئزرلینڈ کی مکھن کریم سے بنے ہوتے ہیں، کیک کو حتمی شکل دینے کے بعد اسے چاکلیٹ سے لپیٹا جاتا ہے اور اس کے بعد آخری اور بیرونی تہہ کو ماڈلنگ چاکلیٹ سے بنا کر اس میں بہت سے رنگ ملائے جاتے ہیں۔

کیا آپ عجیب اور خوفناک کیک کھانا پسند کریں گے

انسانی ہیولے سے لے کر خوفناک مخلوق والے کیک دیکھنے میں بہت حقیقی معلوم ہوتے ہیں۔ اسی بنا پر کیک بنانے والی خاتون نتالی سائیڈ سرف خود کو نان بائی کی بجائے کیک کی مجسمہ ساز ( اسکلپٹر) کہا جاتا ہے کیونکہ ان کے کیک کاٹتے ہوئے بھی لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔

خاتون کے مطابق کیک اندرونی طور پر ونیلا اور سوئزرلینڈ کی مکھن کریم سے بنے ہوتے ہیں، کیک کو حتمی شکل دینے کے بعد اسے چاکلیٹ سے لپیٹا جاتا ہے اور اس کے بعد آخری اور بیرونی تہہ کو ماڈلنگ چاکلیٹ سے بنا کر اس میں بہت سے رنگ ملائے جاتے ہیں۔

خاتون کا اسٹوڈیو مشہور شخصیات کے کیک سے بھرا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ شادی کی سالگرہ کے کیک میں ایک مرد اور ایک عورت کا کٹا ہوا سر دیکھا جاسکتا ہے اور اس کا موضوع ہے ’’ہمیں صرف موت جدا کرسکتی ہے‘‘۔

اس حوالے سے خاتون نے کئی ایسی عجیب و غریب اور خوفناک شکل کے کیک تیار کیے ہیں جنہیں دیکھ کر شاید آپ کھانے کو بھی تیار نہ ہوں۔