ایک ماہ تک صرف پانی کا استعمال کیا اثرات مرتب کرتا ہے

لاہور: کرس بیلے نامی ایک شخص نے سافٹ ڈرنکس، کافی یا چائے وغیرہ جیسے مشروبات کا استعمال کر کے صرف ایک ماہ پانی کا استعمال کیا تو اس کے جسم میں حیرت انگیز تبدیلیاں رونما ہوئیں

ایک ماہ تک صرف پانی کا استعمال کیا اثرات مرتب کرتا ہے

لاہور: کرس بیلے نامی ایک شخص نے سافٹ ڈرنکس، کافی یا چائے وغیرہ جیسے مشروبات کا استعمال کر کے صرف ایک ماہ پانی کا استعمال کیا تو اس کے جسم میں حیرت انگیز تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ چینی کے ساتھ چائے کا ایک کپ جسم میں 30 کیلوریز کا اضافہ کرتا ہے۔ کافی کے کپ کے نتیجے میں ڈھائی سو کیلوریز جبکہ سافٹ ڈرنکس کی 500 ملی لیٹر کی بوتل 210 کیلوریز جسم کا حصہ بنتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں کیلوریز تو ہوتی ہی نہیں اور جسم کو زیادہ نمی بھی فراہم کرتا ہے۔ پانی آپ کی اشتہا پر قابو پا لیتا ہے کیونکہ اس کا استعمال آپ کے اندر بھوک کی بجائے پیاس کی خواہش زیادہ بڑھاتا ہے۔

انسانی دماغ کا 75 سے 85 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ جسم میں اس کی مناسب مقدار کی موجودگی کے نتیجے میں دماغ زیادہ ہنسی خوشی کام کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں آپ کو چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے اور جسمانی تونائی کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ پانی کا استعمال صرف جسم کے لیے صحت مند نہیں بلکہ یہ آپ کے بٹوے کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔ جب آپ نہار منہ پانی پیتے ہیں تو یہ میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق 500 ملی لیٹر پانی مردوں اور خواتین میں میٹابولزم کی رفتار 30 فیصد تک بڑھاتا ہے۔ میٹھے مشروبات سے پانی پر منتقل ہونے سے آپ کی شخصیت پر بھی جادوئی اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ پانی جلد میں نمی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے اور پانی کی کمی سے ہونے والے سر درد سے نجات دلاتا ہے۔ پانی غذا میں موجود فائبر کو جسم میں جلد جذب ہونے میں مدد دیتا ہے، جس کے نتیجے میں قبض کا خطرہ نہیں ہوتا، تاہم اس سیال کا زیادہ استعمال بار بار ٹوائلٹ جانے پر ضرور مجبور کر سکتا ہے لیکن یہ بھی کوئی خاص نقصان دہ بات نہیں ہے۔ اگر آپ کے اندر پانی کی کمی ہو تو خون گاڑھا ہونے لگتا ہے جس کے باعث دل کو کام کرنے کے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق دن بھر میں پانچ گلاس سے زیادہ پانی پینا ہارٹ اٹیک کا خطرہ 41 فیصد تک کم کر دیتا ہے۔