اسموگ آسمانی آفت، عوام توبہ، نماز استسقا ادا کریں،علما کرام

اسموگ آسمانی آفت، عوام توبہ، نماز استسقا ادا کریں،علما کرام

اسلام آباد: صوبے بھر میں جاری سموگ کی شدت اور سموگ سے پھیلنے والی بیماریوں کے تدارک اور مختلف ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر مختلف علما کرام نے سموگ کو آسمانی آفت قرار دیدیا ۔

ذرائع کا کہناہے کہ  علما کرام کے مطابق سموگ سے بچنے کا واحد حل اپنے رب کے حضور توبہ و استغفار ہے۔عوام کو فوری طور پر توبہ استغفار اور نماز استسقا ادا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

علما کرام کا کہنا ہے کہ جس ملک میں اسلامی نظام کا مذاق اڑایا جائے وہاں اس طرح کی آفات کا وارد ہونا کوئی بڑی بات نہیں، قوم کواپنے اعمال درست کر کے سچی توبہ کرنی چاہئے۔

علما کرام کے مطابق اگرچہ آئندہ کئی روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں لیکن نماز استسقا اور توبہ سے بڑی بڑی مصیبتیں ٹل جاتی ہیں اور اس عمل کی بدولت اللہ کی رحمت سے بارش بھی ہو سکتی ہے اور قوم کو درپیش مسائل سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے۔