”شدید دھند “ موٹروے پر ڈیڑھ درجن سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں متعدد ہلاک و زخمی

”شدید دھند “ موٹروے پر ڈیڑھ درجن سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں متعدد ہلاک و زخمی

”شدید دھند “ موٹروے پر ڈیڑھ درجن سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں متعدد ہلاک و زخمی

پنڈی بھٹیاں: موٹر وے پر شدید دھند کے باعث سیال موڑ پر بیس سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میںتین افراد  جاں بحق اور 6افراد زخمی ہوگئے ۔

دوسری طرف سموگ اوردھندکے باعث کراچی سے لا ہورآنےوالی ٹرینوں کاشیڈول متاثرہوا ہے،جبکہ کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنیوالی ٹرینیں تاخیرکا شکارہیں۔
لاہور میں دھندکے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پرحدنگاہ صفرہونے کی وجہ سے ائیرپورٹ بند کیا گیا،انتظامیہ کاکہنا ہے کہ ائیرپورٹ دھند ختم ہونے تک بند رہے گا۔
ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم تھری،پنڈی بھٹیاں سے فیصل آبادتک بندہے، جبکہ خانیوال تاملتان موٹروے پر شد یددھندکے باعث بھی بندہے،بابوصابوانٹرچینج سے کو ٹ مومن تک موٹروے بھی بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ شہری غیرضروری سفر سے گر یزکریںاور اپنی گاڑیوں پرفوگ لائٹس کااستعمال کریں۔