سینیگال،مسلمان زائرین کی بس کو حادثہ25جاں بحق

سینیگال،مسلمان زائرین کی بس کو حادثہ25جاں بحق

سینیگال :مغربی افریقی ملک سینیگال میں مسلمان زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور درجن بھر زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ سینٹ لوئس سے چلنے والی بس کو حادثہ کبیمر اور سگاتا نامی علاقوں کے درمیان پیش آیا۔


حادثے کا شکار متاثرہ منی بس مسلمانوں کے ایک اجتماع میں شرکت کے لیے طوبیٰ شہر جا رہی تھی جس میں ضرورت سے زیادہ مسافر سوار تھے۔حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جب کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں