احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے دوران دانیال عزیز نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ کھڑا ہو گیا

احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے دوران دانیال عزیز نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ کھڑا ہو گیا

اسلام آباد: احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے وقت دانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہی احتساب ہے ؟جس میں ایک منتخب وزیراعظم کو کرپشن نہیں بلکہ اقامہ کی بنیاد پر نااہل کر دیا جائے ۔ دانیال عزیز نے کہا کہ ہم نے کہا ہے کہ والیم 10 کو پبلک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ صاحب کی بات کا کوئی فرق نہیں پڑتا وہ جو مرضی کہتے رہیں ۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کو یاد ہونا چاہیئے کہ راجا پرویز اشرف کے کیس میں 4 سال میں 4 گواہ پیش ہوئےجبکہ زرداری صاحب کے کیسز کا سارا رکارڈ احتساب عدالت سے غائب ہوا۔

اس موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحفظات کے باوجود احتساب عدالت میں پیش ہو رہے ہیں ۔یاد رہے کہ سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف آج چوتھی بار احتساب عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔جہاں ان کیخلاف تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے پر بحث گی ۔

نواز شریف کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ایک ہزار پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہوں گے۔جوڈیشل کمپلکس کے گرد اور چھتوں پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستوں کا پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے.