مجھے نہیں پتا ان لیکس میں سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے : سعد رفیق

مجھے نہیں پتا ان لیکس میں سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے : سعد رفیق

اسلام آباد :نااہل وزیراعظم نواز شریف آج احتساب عدالت میں چوتھی بار پیش ہوئے ہیں ان کے ہمراہ مریم نواز اور کئیپٹن (ر)صفدر بھی موجود ہیں ۔آج کی سماعت میں تینوں ریفرنسز کو یکجاکرنے کے متعلق بحث ہو گی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلورے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ

جمہوریت  اپنے پاؤں جمارہی ہے لیکن اس کےپاؤں جمنے نہیں دیے جارہے ۔جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا یہ لیکس جھوٹ ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے نہیں پتاان لیکس میں سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے لیکن زیادہ تر ان لیکس میں جھوٹ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی کی ذات پر کوئی اٹیک نہیں کرنا چاہتا۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ پاکستان میں پہلی بارنہیں ہورہا،نوازشریف کےساتھ بھی پہلی بارنہیں ہورہا اس سے پہلے بھی نواز شریف کیساتھ ایسا ہوتا آیا ہے ۔ اس سے اگلے مرحلے بھی پاکستانی قوم کو حفظ ہوچکے ہیں کہ آگے کیا ہوگا۔