جھوٹے الزامات کے باوجود عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں: مریم اورنگزیب

 جھوٹے الزامات کے باوجود عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جھوٹے الزامات کے باوجود عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں ۔نوازشریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی تواقامہ پر نکال دیا گیا ۔سابق وزیراعظم نواز ، ان کی بیٹی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاثردیاجاتا تھاکہ جے آئی ٹی اورنیب سے بھاگاجارہاہے ،وقت کے ساتھ تمام تاثرات غلط ثابت ہوئے۔مریم  اورنگزیب نے  کہا کہ نواز شریف کو عوام نے بار وزایراعظم منتخب کیا ہے اور تینوں بار انہیں مدت پوری کرنے سے قبل ہی نکال دیا گیا۔

یاد رہے کہ نواز شریف آج چوتھی بار احتساب عدالت میں پیش ہو ئے ہیں جبکہ ان کی بیٹی اور داماد ساتویں بار احتساب عدالت میں پیش ہو ئے ہیں ۔ گزشتہ سماعت کے دوران نواز شریف کی جانب سے تمام ریفرنسز کو یکجا کرنے کے لیے درخواست جمع کرائی گئی تھی جس پر احتسابعدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کارروائی کو 7 نومبر تک ملتوی کردیا تھا، تاہم درخواست پر فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ نواز شریف ، ان کے بچوں اور داماد کو فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور دیگر آف شور کمپنیوں، ایون فیلڈ کی جائیداد اور العزیزیہ کمپنی سے متعلق نیب کے تین ریفرنسز کا سامنا ہے۔