پیپلزپارٹی غیرجمہوری جماعت کا کردار ادا کر رہی ہے ،مشاہد اللہ خان

پیپلزپارٹی غیرجمہوری جماعت کا کردار ادا کر رہی ہے ،مشاہد اللہ خان

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی غیر جمہوری جماعت کا کردار ادا کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا تاریخ اس عمل کو سیاہ الفاظ سے لکھے گی۔


احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے موقع پر  انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو کے دوران نے کہا کہ پیپلز پارٹی غیر جمہوری جماعت کا کردار ادا کر رہی ہے  اور انھیں پی ٹی آئی پر نہیں پی پی پی پر افسوس ہے ۔ یاد رہے کہ نواز شریف آج احتساب عدالت میں چوتھی بار پیش ہوئے ہیں جبکہ ان کی بیٹی اور داماد ساتویں بار احتساب عدالت میں پیش ہوئے ہیں ۔ آج کی کارروائی کے دوران صرف نواز شریف کی جانب سے تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کا امکان ہے۔ 

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کی تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی درخواست پر تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق دوبارہ سماعت کرنے کا حکم دیا تھا۔