عامر خان کی وجہ سے خودکشی کرنے والے معروف بھارتی اداکار کی حالت انتہائی تشویشناک

 عامر خان کی وجہ سے خودکشی کرنے والے معروف بھارتی اداکار کی حالت انتہائی تشویشناک

ممبئی: معروف بھارتی اداکار کمال آر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی رسائی بند کر نے کے باعث خودکشی کر لی۔ اب وہ ہسپتال میں زندگی اور موت کے درمیان جنگ لڑ رہے ہیں ۔


بھارتی میڈیا کے مطابق کمال آر راج نے کہا تھا کہ میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بحال کیا جائے ورنہ میں خود کشی کر لوں گا لیکن کسی نے کمال کی اس دھمکی کو سنجیدہ نہ لیا اورکمال نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔

کمال نے خودکشی سے قبل پیغام چھوڑا ہے جس میں لکھا تھا کہ میں نے 15 دن  کےاندراکاؤنٹ بحال کرنے کی التجا کی تھی لیکن مجھ سے بھاری جرمانہ لینے کے باوجود میرا اکاؤنٹ بحال نہ کیا گیا اس لیے میں دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرنے لگا ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق کمال نے عامر خان کی فلم "سکریٹ سوپرسٹار"میں عامر خان کے کردارکو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے باعث عامر خان نے کمال کی ٹوئٹ کے خلاف شکایت کی تھی۔ عامر خان کی شکایت کے بعد کمال کا اکاؤنٹ بند کر دیا گیا تھا۔