لبنانی وزیراعظم کے” استعفیٰ“ میں کس کا ہاتھ ؟ سعودی حکومت کا بیان بھی سامنے آگیا

لبنانی وزیراعظم کے” استعفیٰ“ میں کس کا ہاتھ ؟ سعودی حکومت کا بیان بھی سامنے آگیا

لبنانی وزیراعظم کے” استعفیٰ“ میں کس کا ہاتھ ؟ سعودی حکومت کا بیان بھی سامنے آگیا

ریاض:سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیاہے کہ سعودی عرب نے لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کو استعفے پر مجبور نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ ہی لبنان میں سیاسی بحران کی ذمہ دار ہے۔ الجبیر نے کہا کہ بدعنوانی یا قومی دولت لوٹنے یا بدانتظامی کے مسائل کی بابت سعودی عرب کا موقف غیر متزلزل ہے اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے گزشتہ روز سعودی عرب میں اپنے دورے کے دوران ہی لبنان کے وزیر اعظم کی سیٹ سے استعفی ٰ دے دیا تھا ۔اور اس کے بعد سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ لبنانی وزیراعظم نے سعودی عرب میں ہی رہ کر کیوں استعفی ٰ دیا ۔