سعودی شہزادوں کی دوران حراست اہم تصویر منظر عام پر آگئی

سعودی شہزادوں کی دوران حراست اہم تصویر منظر عام پر آگئی

ریاض :برطانوی اخبار کے مطابق ریاض کے رٹز کارلٹن ہوٹل کو مہمانوں سے خالی کرالیا گیا ہے ،ڈیلی میل نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے ، جس میں گرفتار افراد کو اس ہوٹل کے کانفرنس ہال میں گدوں پر سوتے دیکھا جاسکتا ہے۔


یاد رہے سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار شہزادے اور دیگر اہم شخصیات ریاض کے فائیو اسٹار ہوٹل میں قید ہیں۔برطانوی اخبار نے سعودی حکومت اندر موجود ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تصاویر میں ہوٹل کے ہال کے گدوں پر سوئے والے سعودی شہزادے ہیں ،جنہیں کرپشن کے الزام میں گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا تھا۔


سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف حالیہ کریک ڈاون میں گرفتارشہزادوں،وزرا اور تاجروں کے لیے ریاض کا فائیو اسٹار ہوٹل سب جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق حالیہ کریک ڈاون میں اب تک 11 شہزادوں، 4 وزرا، دسیوں سابق وزیروں سمیت 48 اہم شخصیات کو گرفتار کیا گیا ہے ،مجموعی تعداد چار سو سے اوپر بتائی جارہی ہے۔


برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ سعودی حکومت کے اندر موجود ایک ذریعے نے انہیں یہ تصویر بھیجی ہے،تاہم یہ واضح نہیں کہ فرش پر سوئے ان افراد میں ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال موجود ہیں یا نہیں۔