اسرائیل ایران سے خوفزدہ ہو گیا

اسرائیل ایران سے خوفزدہ ہو گیا

مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیل ایران سے خوفزدہ ہو گیا، اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے خطے میں ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنی ایک گفتگو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ داعش کی شکست کے بعد ایران اپنے فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کو مقبوضہ فلسطین سے ملنے والی سرحدوں پر تعینات کر دے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم کا خطے میں ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت پر تشویش کا اظہار

نیتن یاہو نے ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکا، اسرائیل اور خطے کے بعض عرب ملکوں کے موقف میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ فلسطینی عوام اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

نتین یاہو نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، فلسطینی بچوں کو قید اور انہیں ایذائیں پہنچانے اور فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کرنے کے واقعات کا انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیل خطے میں جہموریت کا چیمپیئن ہے۔