سابق وزیراعظم 30گاڑیوں کے قافلے میں احتساب عدالت پہنچے

سابق وزیراعظم 30گاڑیوں کے قافلے میں احتساب عدالت پہنچے

اسلام آباد: نا اہل وزیراعظم نوازشریف  آج پھر وی آئی پی پروٹوکول کیساتھ احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔ تیس گاڑیوں کے قافلے میں پنجاب ہاؤس سے احتساب عدالت پہنچے ۔ لاہور سے آنے والی گرین شرٹس میں ملبوس مسلم لیگ نون یوتھ ونگ کی ریپڈ ایکشن فورس بھی اپنے قائد کےلیے جوڈیشل کمپلیکس پہنچی ۔لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر موجود رہی ۔متوالے سابق وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر نعرے بازی کرتے رہے۔

وزراءسینیٹرز اور پارٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد بھی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود  رہی ۔عدالت سے واپسی پر بھی شاہانہ پروٹوکول پر  نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ساتھ ہی واپس پنجاب ہاؤس گئے ۔