سلمان خان کی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کا ٹریلر آتے ہی چھا گیا

سلمان خان کی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کا ٹریلر آتے ہی چھا گیا

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف کی نئی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا جو کہ لاکھوں افراد نے دیکھ لیا۔
تفصیلات کے مطابق دبنگ خان کی ’ٹائیگر زندہ ہے‘ رواں سال کی ایک بڑی فلم تصور کی جا رہی ہے جس کا فلم بین بڑی شدت سے انتظار کررہے ہیں۔
اس فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف 5 سال کے وقفے کے بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔فلم کی ہدایت کاری کے فرائض علی عباس ظفر نے سر انجام دیئے ہیں جو کہ اس سے قبل ’سلطان‘ میں بھی سلمان کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
اس فلم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے ٹریلر کو ریلیز کے چند ہی گھنٹوں میں مجموعی طور پر لاکھوں مرتبہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

فلم کے ٹریلر کو یوٹیوب پر چند گھنٹوں38 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔سلمان خان کو بھی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کے بعد ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سے بڑی توقعات وابستہ ہیں اور وہ فلم کی کامیابی کے لیے جلد ہی جاندار تشہیری مہم چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔فلم رواں سال 22 دسمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔