اٹلی کے سمندر میں 26 لڑکیوں کی لاشیں برآمد

اٹلی کے سمندر میں 26 لڑکیوں کی لاشیں برآمد

روم:اٹلی کی حکومت نے سمندری حکومت نے غیر قانونی طور پر سمگل ہونے والی درجنوں نائیجیرین جواں سال لڑکیوں کو حفاظت میں لے لیا ہے جن میں سے 26لڑکیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا جا چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹھارہ سے 20 سال کی درمیانی عمروں کی دو لڑکیوں کی لاشیں بحیرہ روم سے برآمد ہوئی ہیں جن کے بارے میں یہ خیال کیاجارہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر نائیجیریا کی تارکین وطن ہیں اور یہ بھی امکانات ہیں کہ ان لڑکیوں کو قتل کرنے سے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا یا اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی پر ان لڑکیوں کی لاشوں کے علاوہ درجنوں نائیجیرین لڑکیاں موجود تھیں جن کی حالت بھی انتہائی مخدوش ہے۔