نواز شریف سے (ن) لیگ کے ارکان کی بڑی تعداد ذہنی مطابقت نہیں رکھتی : شیخ رشید

نواز شریف سے (ن) لیگ کے ارکان کی بڑی تعداد ذہنی مطابقت نہیں رکھتی : شیخ رشید


اسلام آباد :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے نااہلی کے معاملے کے بل کی وجہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیا گیا نواز شریف سے ن لیگ کے ارکان کی بڑی تعداد ذہنی مطابقت نہیں رکھتی جس کی وجہ سے ن لیگ بڑی پیمانے پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گی۔

ان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ عام انتخابات وقت پر ہونے کے آثار دیکھائی نہیں دے رہے بلکہ جلد ہی عام انتخابات متوقعہیں کیونکہ نواز شریف کی نااہلی کے معاملے کا بل منگل کو قومی اسمبلی میں پیش ہونا تھا لیکن بل سے بچنے کے لئے حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہی ختم کردیا جس پر تمام پارلیمانی رہنماؤں نے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے

شیخ رشید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری سوالات پر الیکشن کمیشن نہیں تسلیم کرلیا کے معاملہ التواء کی طرف جارہا ہے اور مردم شماری کے حتمی نتائج کی تاریخ الیکشن کمیشن نے مئی یا جون تک دی ہے الیکشن وقت پر ہونے چاہیے مگر آئینی اور قانون تقاضے التواء کے طرف جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ ارکان کی ایک بہت بڑی تعداد کی نواز شریف سے ذہنی مطابقت نہیں رکھتی ہے جس کے باعث ایوان میں حاضری کا مسئلہ پیش آتا ہے۔