بلاول بھٹو 5 دسمبر کو آئندہ لائحہ عمل کااعلان کریں گے، قمر زمان کائرہ

بلاول بھٹو 5 دسمبر کو آئندہ لائحہ عمل کااعلان کریں گے، قمر زمان کائرہ

لاہور: پیپلزپارٹی نے آئندہ ماہ 5 دسمبرکواسلام آبادجلسہ کا اعلان کر دیا۔پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو 5 دسمبر کو آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔
پریس سے خطاب میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کاایجنڈا ہمیشہ جمہوریت رہا ہے،ہم کوئی مطالبہ نہیں کر رہے ہیں آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کی بات کر رہی ہے ،حکومت اپنی نالائقی کا الزام ہم پرلگارہی ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ غیر آئینی نہیں لیکن اس وقت ضرورت نہیں ۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ،(ن)لیگ جمہوری نظام کوچلتا نہیں دیکھنا چاہتی، نوازشریف کیخلاف کیس چل رہے ہیں وہ انتخاب نہیں لڑسکتے، (ن) لیگ چاہتی ہے کہ ملک میں کوئی سانحہ ہو،فوج عدلیہ پر مسلسل تنقید کی جا رہی ہے مگروہ برداشت کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ طعنے دینے والے کبھی جمہوریت کیساتھ نہیں رہے،حیرت کی بات ہے ن لیگ والے ہمیں طعنے دے رہے ہیں،ہمیں طعنے دینے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔