کراچی کنگز نے عماد وسیم کو کپتان مقرر کر دیا

کراچی کنگز نے عماد وسیم کو کپتان مقرر کر دیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے سیزن ’تھری‘ کیلئے عماد وسیم کو کپتان مقرر کر دیا۔


کراچی میں تقریب کے دوران گفتگو کرتے صدر کراچی کنگز شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی میں کرکٹ کی واپسی ہونی چاہیے ،جس کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔عما دجارحانہ کپتا ن ہیں اسی لیئے مجھے پسند ہیں۔بطور کپتان عماد وسیم کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امیدہے عماد وسیم اچھے کپتان ثابت ہوں گے۔

اس موقع پر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں شاہد آفریدی کی موجودگی سے بہت فائد ہ ہو گا،ان کی ہی قیادت میں پاکستان کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔یاد رہے کہ پہلے سیزن میں شعیب ملک اس ٹیم کے کپتان تھے، جنھوں نے دوران ٹورنامنٹ قیادت چھوڑ دی تھی اور ٹورنامنٹ کے اختتامی میچوں میں یہ ذمہ داری انگلینڈ کے روی بو پارہ نے نبھائی۔دوسرے سیزن میں سری لنکا کے کمار سنگا کارا کراچی کنگز کے کپتان بننے ۔