حکومت پرانی مردم شماری پر الیکشن کروا سکتی ہے : خورشید شاہ

حکومت پرانی مردم شماری پر الیکشن کروا سکتی ہے : خورشید شاہ

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت حلقہ بندیوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے سے کیوںگھبرا رہی ہے پرانی مردم شماری پر الیکشن کرواسکتی ہے کیونکہ مردم شماری کے نتائج جاری ہونے تک پرانی حلقہ بندیاں موثر ہیں ۔


اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز طے تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اگلے منگل تک چلے گا مگر اچانک کہا گیا کہ منگل کو اجلاس نہیں ہوگا بعد میں بلالیں گے کیونکہ منگل کو اجلاس کرنے سے حکومت ہچکچا رہی تھی ہچکچا نے کی وجہ یہ تھی کہ سینٹ سے منظور الیکشن ترمیمی بل پیش ہونا تھا


انہوں نے کہا حکومت کا اس طرح اجلاس ختم کرنا پارلیمنٹ کے ساتھ بہت بڑا مذاق ہے کیونکہ پارلیمانی پارٹیوں سے مشاورت کے بغیر ہی اجلاس ختم کر دیا گیا ہے حکومت کو شش کے باوجود اپنے ارکان کی حاضری پوری نہیں کرسکی یہ حکومت کی ناکامی اور ان کے ارکان کا اپنی حکومت پر عدم اعتماد ہے اہم چاہتے ہیں کہ الیکشن پہلے ہوں نہ بعد میں بلکہ اپنے مقررہ وقت پرہوں