وزیر اعظم شاہد خاقان کی نواز شریف سے ون ٹو ون ملاقات

وزیر اعظم شاہد خاقان کی نواز شریف سے ون ٹو ون ملاقات

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات ، سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پنجاب ہائوس اسلام آباد میں نواز شریف سے وزیراعظم نے ون ٹو ون ملاقات کی جس میں نئی حلقہ بندیوں اور آئینی ترمیم کے معاملات پر بات چیت کی گئی ملاقات میں پارٹی امور ، عوامی رابطہ مہم اور احتساب عدالت میں ہونے والی سماعت پر بھی مشاورت کی گئی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم کو دیگر پارٹیوں کے ساتھ حلقہ بندیوں کے حوالے سے معاملات اور جاری رابطوں سمیت حکومتی امور پر بریف کیا

قبل ازیں نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہائوس میں مسلم لیگ (ن) کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں احتساب عدالت میں پیشی کے حوالے سے جو قانونی نکات ہیں پر آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔