امریکہ اور ترکی کا آ پسی ویزہ پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

امریکہ اور ترکی کا آ پسی ویزہ پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

نیو یارک: امریکہ نے ترک شہریوں پر ویزے کی پابندیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ترکی نے بھی امریکی شہریوں کے لئے ویزہ کے اجرا   کو جزوی طور پر بحال کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

دونوں ممالک نے سفارتی تنازع کے باعث ایک دوسرے کے شہریوں کو ویزہ دینے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ تر کی نے امریکی شہریوں کے لیے ویزے کا اجرا  بحال کر دیا ۔ اس سے قبل ترکی میں امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا تھا کہ ترک شہریوں کے لیے ویزا سروس جزوی طور پر بحال کی جا رہی ہے، جس کی پیر کی شب تصدیق بھی کر دی گئی۔

اسی کے رد عمل میں ترک حکومت نے بھی اب عندیہ دیا کہ امریکی شہریوں کے لیے بھی یہ سہولت بحال ہو سکتی ہے۔یہ پیش رفت دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تعلقات میں بہتری کی عکاس ہے۔

مصنف کے بارے میں