دہشت گردی کو روکنے کے لئے پاک ایران کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی،آرمی چیف

دہشت گردی کو روکنے کے لئے پاک ایران کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی،آرمی چیف

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ایرانی وزیر دفاع امیر حاتامی نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دونوں رہنماو¿ ں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منتقی انجام تک پہنچانے اور پاکستان اور ایران کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے پر اتفاق کیا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاک ایران بارڈر پر مسائل پیدا کر سکتے ہیں ، ہمیں دہشت گردوں کو روکنے کے لئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی،دہشت گردوں کو ایران میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے اور کوئی تیسرا فریق پاک ایران بارڈر پر مداخلت نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے ایرانی پاسداران انقلاب کی اعلیٰ قیادت کو پاک افغان بارڈر منیجمنٹ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں ایرانی وزیر دفاع امیر حاتامی کا کہنا تھا کہ ہمسایوں سے بہترتعلقات ہماری پالیسی میں شامل ہے، ایران پاکستان کیساتھ دفاعی تعاون مزیدبڑھاناچاہتاہے۔ایران اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے لئے اہم گوشہ رکھتا ہے۔